Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان کی بہو ثانیہ کو تِلنگانہ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے پر بی جے پی کا واویلا

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کولکتہ : ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کے بھارتی ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسیڈر بننا بی جے پی کو نہ بھایا ان کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کو لے کر ایک ہنگامہ برپا کردیا گیا، ثانیہ نے بے تکے اعتراضات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرتے دم تک بھارتی ہوں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی پاکستان اور مسلمان دشمنی کوئی نئی بات نہیں

لیکن اب بات حدوں کو جاپہنچی، ساری دنیا میں بھارت کا نام روشن کرنے والی ثانیہ مرزا کو بھی نہیں بخشا، وجہ سب کو معلوم ایک تو مسلمان اور پھر پاکستانی سے شادی، جی ہاں یہ دونوں باتیں ٹینس اسٹار کا جرم بن گئیں۔

تلنگانہ ميں بی جے پی کے مقامی لیڈر نے ثانیہ مرزا کو ریاست کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کی شدید مخالفت کردی، کہا کہ ثانیہ پاکستان کی بہو ہے، اس لئے وہ اس مقام کی مستحق نہیں۔

دنیا بھر میں سیکولر ازم کا ڈھنڈورا پیٹنے والے انتہاء پسند بھارت کی حکمران جماعت اقتدار ميں آکر بھی انتہاء پسندی کی روش نہ بھولی، تاہم ثانيہ مرزا نے بی جے پی کے اوچھے ہتھکنڈوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرتے دم تک بھارتی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube