Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹيسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے، آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

دبئی سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق طویل طرز کی کرکٹ پر کینگروز کا راج بدستور قائم ہے جنہوں نے ایک سو تیئئیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر اپنا حق ملکیت ثابت کیا ہے، جنوبی افریقا کی دوسری پوزیشن ہے، جب کہ ایک سو چار پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ چوتھی پوزیشن پر موجود پاکستان کے پوائنٹس ایک سو تین ہیں۔

بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز آٹھویں، زمبابوے نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube