اسٹاف رپورٹ
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے نجی شعبے کوآگےآنا ہوگا۔
فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ کرکٹ کی ترقی کیلئے صرف حکومتی اقدامات کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ بلکہ نجی شعبہ کو بھی قدم بڑھانا چاہئے، اکیڈمی کے لڑکے ملک میں کرکٹ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ سماء