Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پورٹ آف اسپین ٹیسٹ کے پہلے دن بولرز کا راج رہا

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کوئنز پارک : پورٹ آف اسپین ٹیسٹ کا پہلا دن بولرز کے نام رہا، نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اختتام کے بعد ویسٹ انڈیز نے کھیل ختم ہونے تک چہ رنز پر ایک وکٹ گنوادی، دن کے کھیل میں دو سو ستائیس رنز بنے جبکہ گیارہ وکٹیں گریں۔

کوئنز پارک اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔۔بولنگ کےلئےسازگاروکٹ پرمیزبان ٹیم نےکیوی بلے بازوں کا قیام مشکل کر دیا، سولہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ایک سو چار رنز کی شراکت کے ذریعے  ٹام  اور ولیم سن نے ویسٹ انڈیز کو بھرپور جواب دیا لیکن دونوں کی پویلین واپسی کے بعد میزبان ٹیم اپنے حریف پر  چھا گئی۔

اننگز کے باقی حصے میں سابق کپتان راس ٹیلر نےآؤٹ ہوئے بغیر پینتالیس رنز اسکور کئے، جب کہ اور کوئی بھی بیٹسمین ان کا ساتھ دینے میں ناکام رہا۔ ٹام  نے بیاسی اور ولیم سن نے بیالیس رنز اسکور کئے۔ دو سو اکیس رنز پر نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اختتام میں جیروم ٹیلر چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے،جب کہ سلیمان بین نے تین کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی، ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی کرس گیل تھے جو ایک رن بنا کر بولٹ کا شکار بنے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube