اسٹاف رپورٹ
کراچی : سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کہتے ہیں کہ پاکستان کے تنہا ہونے کی بات درست نہیں، نجم سیٹھی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ بگ 3 کی حمایت کریں گے، عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے سچ بتانا چاہئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بگ 3 کی حمایت کے فیصلے پر سماء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ نجم سیٹھی عوام کو گمراہ نہ کریں سچ بتائیں، پاکستان کے تنہا ہونے کی بات بالکل درست نہیں، کسی بورڈ نے نہیں کہا کہ بگ 3 کو نہ مانا تو کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ہی نجم سیٹھی نے کہہ دیا تھا کہ بگ 3 کی حمایت کریں گے، بعد میں یہ کہا گیا کہ بگ 3 منصوبہ پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ سماء