Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

اولمپئن شہناز شیخ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

SAMAA | - Posted: Apr 16, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 16, 2014 | Last Updated: 8 years ago

  اسٹاف رپورٹ
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئین شہناز شیخ قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، اصلاح الدین سلیکشن کیٹی کے چئیرمین بنا دیئے گے۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اولمپئین شہناز شیخ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ اصلاح الدین سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ایازمحمود ، خالد بشیر ارشد چوہدری ، مصدق حسین ، سلیکشن کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

رانا مجاہد نے کہا کہ منظور الحسن قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اور مینجرمقرر کیا گیا ہے ،قمر ابراہیم ، کامران اشرف، ریحان بٹ اسسٹنٹ کوچ ہوں گے ۔ رانا مجاہد نے کہاکہ کوئی بھی ایسوسی ایشن فیڈریشن کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر ٹورنامنٹ میں شرکت کرئے گی اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube