اسٹاف رپورٹ
کیلیفورنیا : انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور یوکرین کے الیجیندرو ڈولگوپولوو سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں فیڈرر کا سامنا جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن سے ہوا، سابق عالمی نمبر ایک نے حریف پر اپنی مکمل بالادستی ثابت کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی،
میچ میں فیڈرر کی جیت کا اسکور 5-7 اور 1-6 رہا۔
سوئس اسٹار کا سیمی فائنل میں یوکرین کے الیجیندرو ڈولگوپولوو سے مقابلہ ہوگا، جنہوں نے کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے ملوس راؤنک کو بآسانی زیر کیا، اسٹریٹ سیٹس میں ہونے والی فتح میں ڈولگوپولوو نے 3-6 اور 4-6 سے کامیابی سمیٹی۔ سماء