Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سوات اسنوفیسٹول نےپاوں سےمحروم علی کوبھی جوہردکھانےپرمجبورکردیا

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2014 | Last Updated: 8 years ago

سوات : برف پوش سوات کی وادی مالم جبہ میں جاری اسنو فیسٹیول میں ایک پاؤں سے معذور محمد علی نے بھی اسکینگ میں فن کے جوہر دکھائے اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔

ہمت مرداں مدد خدا، اس کہاوت کو سچ کر دکھایا، وادی مالم جبہ کے محمد علی نے، بیس سالہ محمد علی بچپن میں پولیو حملے کے باعث ایک پاؤں سے معذور ہوگیا تھا۔ لیکن عزم و ہمت کا وہ مظاہرہ کیا کہ مشکل کھیل اسکینگ کا کھلاڑی بن گیا۔ قومی پرچم کو تھامے اور بوسہ دیتے علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان کے پہلے اسکینگ اولمپیئن محمد عباس کا کہنا ہے کہ علی جیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ ماہرین کہتے ہیں باہمت کھلاڑیوں کی تربیت کا بندوبست ہوجائے تو ان مخصوص افراد کو بھی جوہر دکھانے کا موقع مل جائے گا۔

ارادے اگرپختہ ہو تو معذوری کچھ کر دکھانے میں حائل نہیں ہوسکتی، جس کی مثال محمد علی ہے جو معذور ہونے کے باوجود اسکی انگ کا ایسا کھیل پیش کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں، سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube