Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

نیدر لینڈز ٹی 20 کے کم ترین اسکور 39 رنز پر ڈھیر، سری لنکا 9 وکٹ سے کامیاب

SAMAA | - Posted: Mar 24, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 24, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

چٹاگانگ : سری لنکا نے ورلڈ ٹی 20 سپر 10 مرحلے کے میچ میں نیدر لینڈز کو محدود ترین اوورز کی کرکٹ کے کم ترین اسکور 39 پر ڈھیر کردیا، سری لنکا نے باآسانی 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیدرلینڈز کو 10.3 اوورز میں 39 رنز پر ڈھیر کردیا، آئی لینڈرز کو جیت کیلئے 40 رنز کا ہدف ملا  جو انہوں نے 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کشل پریرا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی تھے، انہیں احسن ملک نے پویلین کی راہ دکھائی، دلشان 12 اور جے وردھنے 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل سری لنکن بولرز نے نو آموز نیدر لینڈز کے کسی کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، ٹام کوپر 16 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے واحد ڈچ پلیئر تھے، بین کوپر 8 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز تھے، نیدر لینڈز کے 5 کھلاڑی آئی لینڈرز کے سامنے کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز نے 16 اور اجنتھا میندس نے 12 رنز کے بدلے 3، 3 وکٹیں لیں، جبکہ لستھ مالنگا نے 5 رنز دیکر 2 اور نوان کولا سیکارا نے 2 اوورز میں بغیر کوئی رن دیئے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز کا 39 رنز کا اسکور ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا کم ترین اسکور ہے، اس سے قبل بری پرفارمنس کا یہ اعزاز کینیا کے پاس تھا جو 2013ء میں افغانستان کیخلاف 56 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سماء

 

 

 

 

 

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube