اسٹاف رپورٹر
شارجہ: پاکستان انڈر نائٹین ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ کوارٹر فائنل میں گرین شرٹس نے سری لنکا کو ایک سو اکیس رنز سے شکست دی۔
شارجہ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نو وکٹوں پر دو سو اناسی رنز بنائے۔ ۔سمیع اسلم پچانوے اور امام الحق بیاسی رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
بنورا فرنینڈو نے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکن ٹیم ایک سو اٹھاون رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔ پریامل پریرا اڑسٹھ رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔