Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

بھارتی ٹیم کیلئے فتح خواب بن گئی،کیویز کے ہاتھوں بدترین شکست

SAMAA | - Posted: Jan 31, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 31, 2014 | Last Updated: 8 years ago

ویب ڈیسک:
ویلنگٹن : بگ تھری اور آئی سی سی پر حکمرانی کا خواب دیکھنے والا بھارت اپنی ٹیم کی کارکردگی اور حالات سے بے خبر ہے، جب ہی تو بگ تھری میں اپنے آپ کو ماچو مین کے طور پر پیش کرکے اپنی اجارہ داری قائم کرنے میں دن و رات مگن ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے والی بھارتی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کرکٹ کا شکار ہونے کے دعویٰ کرنے والی بھارتی ٹیم ملک سے باہر گیدڑ اور گھر کا شیر بن گئی، کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھارت کو بد ترین شکست فاش سے دوچار ہوئی۔

نیوزی لینڈ نے پانچواں اور آخری ون ڈے 87 رنز سے جیت کر سیریز چار صفر سے اپنے نام کرلی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،روس ٹیلر نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین اننگز کھیلی ،وہ 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،کین ویلمسن نے 88 رنز اسکور کئے ،نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹ پر 303 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،78 رنز پر چار وکٹ گرجانے کے بعد بھارتی ٹیم میچ میں واپس نہ آسکی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 216 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ویرات کوہلی 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے سیریزچارصفر سے جیت لی ،ایک میچ ٹائی ہوا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube