Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کبڈی ورلڈ کپ،پاکستان کا مقابلہ آج ڈنمارک سے ہوگا

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
ٹرن ٹران صاحب/بھارت: ایک دن آرام کے بعد پاکستانی دستہ تازہ دم ہوگیا ہے۔ بھارت میں ہونےوالے کبڈی ورلڈ کپ میں ایک دن آرام کے بعد آج پاکستان کا مقابلہ ڈنمارک سے ہوگا، پہلے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

بھارت کے شہر ٹرن ٹران صاحب میں ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی شکست دے دی تھی، اسکاٹ لینڈ کےخلاف پاکستان کی فتح کا اسکور چھیس تریسٹھ تھا۔ میچ کے دونوں ہافس میں فاتح ٹیم نے اپنے حریف پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے میچ میں کامیابی اپنے نام کی۔ پاکستان اور ڈنمارک کا میچ بھارتی پنجاب کے شہر میں ہوگا، جسے مقامی ٹی چینل نشر کرے گا۔ پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے پول بی میں ہے جہاں اس کے علاوہ کینیڈا،انگلینڈ، سیرا لیون، اسکاٹ لینڈ اور ڈنمارک شامل ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube