Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردیں

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہیں، پاکستانی کپتان مصباح الحق بلے بازوں میں آٹھویں جبکہ یونس خان کی دسویں پوزیشن ہے، بولنگ میں سعید اجمل کا  نمبر چوتھا ہے، ٹی 20 میں سعید اجمل بولنگ جبکہ محمد حفیظ آل راؤنڈرز میں دوسری پوزیشن پر ہیں۔

دبئی میں قائم آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق ٹیم درجہ بندی میں جنوبی افریقا پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا نمبر دوسرا ہے، انگلینڈ کی پوزیشن تیسری جبکہ 102 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا نمبر چوتھا ہے۔

بیٹنگ میں اے بی ڈی ویلیئرز پہلے، ہاشم آملا دوسرے اور مائیکل کلارک تیسرے نمبر پر ہیں، بولنگ میں ڈیل اسٹین پہلے، ورنن فلینڈر دوسرے اور رنگانا ہیراتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل رائونڈرز کیٹیگری میں بھارت کے آر ایشون سرفہرست ہیں جبکہ شکیب الحسن دوسرے اور جیک کیلس کی تیسری پوزیشن ہے۔

آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی بھی تازہ درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے تحت بولنگ میں سعید اجمل کا دوسرا اور حفیظ کا چوتھا نمبر ہے جبکہ آل راؤنڈرز کیٹیگری میں پروفیسر کا نمبر دوسرا ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کرنے کی صورت میں پاکستان درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر پہنچ جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube