اسٹاف رپورٹ
دبئی : آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 بلے بازوں میں صرف 2 پاکستانی شامل ہیں، مصباح کی آٹھویں اور یونس خان کی دسویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ بولنگ میں سعید اجمل بدستور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
کھیل کی عالمی گورننگ باڈی نے طویل طرز کی کرکٹ کیلئے تازہ درجہ بندی جاری کردی جس کے مطابق ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں 3 پاکستانی شامل ہیں، مصباح کی آٹھویں اور یونس خان کی دسویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ اسد شفیق ایک درجے ترقی کے بعد سولہویں نمبر پر جاپہنچے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کے بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز کا پہلا، ہاشم آملہ کا دوسرا اور مائیکل کلارک کا تیسرا نمبر ہے۔
بولنگ میں سعید اجمل کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ عبدالرحمان کی گیارہویں پوزیشن ہے، بولنگ کے شعبے میں ڈیل اسٹین کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ ورنن فلینڈر کا دوسرا اور رنگانا ہیراتھ کا تیسرا نمبر ہے۔
آل راؤنڈرز میں بھارت کے آر ایشون کا پہلا نمبر ہے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور جیک کیلس تیسرے نمبر پر ہیں۔ سماء