Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پہلا ون ڈے : جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Oct 30, 2013 | Last Updated: 9 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 30, 2013 | Last Updated: 9 years ago

ویب ڈیسک

شارجہ : پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دے دیا، وین پارنیل نے نصف سنچری اسکور کی، سعید اجمل نے 4 اور شاہد آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پروٹیز کپتان ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں راس نہ آیا اور پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 183 رنز پر آؤٹ ہوگئی، محمد عرفان نے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر کولنگ انگرام کو پویلین بھیج کر جنوبی افریقا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

پروٹیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور محض 86 رنز پر ان کے 6 مستند بیٹسمین اپنی وکٹیں گنوا کر پویلین لوٹ گئے، انگرام 0، گریم اسمتھ 20، جے پی ڈومینی 20، فاف ڈو پلیسی 12، ابراہم ڈی ویلیئرز 4 اور ریان میک لارین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی ٹیم کو وین پارنیل اور ڈیوڈ ملر نے سہارا دیا، دونوں کے درمیان 39 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم ملر 37 کے انفرادی اسکور پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں میدان بدر ہوئے جبکہ پارنیل نے 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، مورکل 4، عمران طاہر ایک رن بناسکے، سوٹسوبے 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے 4 شکار کئے جبکہ انہوں نے ون ڈے کیریئر میں 150 وکٹیں بھی مکمل کرلیں، آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 3، سہیل تنویر 2 اور محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube