Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ڈونیڈن ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلہ،میزبان ٹیم کی شکست سےبچنےکی کوشش جاری

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 10, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
ڈونیڈن: ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتیس رنز بنالئے ہیں۔

جنوبی افریقا نے پانچ کھلاڑی آؤٹ پر چارسو پینتیس رنز بناکر دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی۔ فتح کیلئے میزبان ٹیم کو  دو سو چونسٹھ رنز اور مہمان ٹیم کو آٹھ وکٹیں درکار ہیں۔

ڈونیڈن کے یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے

دن مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز دو سو ارسٹھ رنز تین وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی اور چار سو پینتیس رنز پانچ وکٹ کے نقصان پر اننگز کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

چیکس روڈولف نے شاندار بلے بازی کی اورٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں سنچری مکمل کی۔

وہ ایک سو پانچ رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ جیتنے اور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے لیے  چار سو ایک رنز کا ہدف ملا۔

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں پچپن کے اسکور پر دو وکٹیں گرگئیں۔ تاہم تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں کپتان ٹیلر اور برینڈن میکلم نے

بیاسی رنز کا اضافہ کرکے میزبان ٹیم کو تباہی سے بچا لیا۔ کھیل کے اختتام پر ٹیلر اڑتالیس اور برینڈن میکلم اٹھاون رنز بناکر کریز پرموجود ہیں۔

میچ میں کامیابی کے لیے کیویز کو مزید دو سو چونسٹھ رنز کی ضرورت ہے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔ سماء/ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube