Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

مصر میں فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا،تصادم میں74افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
قاہرہ : مصرمیں فٹ بال کا میچ اس وقت موت کے کھیل میں تبدیل ہوگیا جب تماشائیوں کے درمیان تصادم میں چوہتر افراد ہلاک ہوگئے۔

قاہرہ فٹبال اسٹیڈیم میں مقامی ٹیم المصری کلب کے روایتی حریف ال اہلی کے درمیان پہلے بھی کئی مقابلے ہنگامہ آرائی کی نذر ہوچکے ہیں۔۔ لیکن اس بار یہ میچ خونی ثابت ہوا۔

المصری کلب نے تین ایک سے غیر متوقع طور پر کامیابی حاصل کی تو اس کے حامیوں سے خوشی برداشت نہ ہوسکی۔ سیکڑوں افراد جوشیلے انداز میں گراؤنڈ میں کود پڑے

اور انہوں نے ال اہلی کلب کے کھلاڑیوں اور اس کے حامیوں کو ایک کونے میں گھیر لیا اور ان پر پتھروں اور بوتلوں سے حملہ کردیا۔ اس دوران بعض افراد گتھم گتھا بھی ہوگئے۔

ال اہلی کلب کے کھلاڑیوں، اس کے حامیوں، ریفریز اور سیکیورٹی اہلکاروں کو جان بچاکر بھاگنا پڑا۔ کھلاڑی اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد چینجنگ روم میں چھپ گئی۔

بعض مشتعل افراد نے آتش گیر مادہ پھینکا اور اسٹیڈیم کے ایک حصے کو آگ لگادی۔ بھگدڑ مچنے اور پتھر لگنے کے سبب سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔ بیشتر ہلاکتیں سروں پر چوٹیں لگنے کی وجہ سے ہوئیں۔ سماء/ایجنسیز

ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے ویڈیو کے لنک پر کلک کریں

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube