Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ

دبئی: دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے میچ میں پاکستان مکمل طور پر واپس آگیا ہے۔۔ دن کے اختتام میں دو وکٹوں کے نقصان پر دوسو دس رنز بنا لئے ہیں۔

 دوسرے دن کے اختتام پر یونس خان ایک سو بارہ اور اظہر علی ستر رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔۔ دوسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز ایک سو چار رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے کیا ۔۔۔ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر جیمز اینڈرسن چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔۔ جس کے بعد پاکستانی بالرز نے انگلش بلے بازوں پر دبائوں میں اضافہ کر دیا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو اکتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔۔ اینڈریو اسٹراس چھپن رنز بناکر نمایاں رہے ۔۔ عبدالرحمان نے پانچ اور سعید اجمل نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔۔ بیالیس رنز کے خسارے کا شکار قومی ٹیم کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ ہوا ۔۔ اور سولہ کے اسکور پر توفیق عمر چھ رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ۔۔ محمد حفیظ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور اکیس رنز بناکر آئوٹ ہوگئے ۔۔ اٹھائیس کے اسکور پر دو وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستانی بلے باز سنبھل گئے ۔۔ یونس خان اور اظہر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔۔ اور پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے ۔۔ دونوں کے درمیان ایک سو چورانوے رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے ۔۔ پاکستان نے ایک سو اسی رنز کی برتری حاصل کرلی ہے اور ابھی اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں. سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube