اسٹاف رپورٹر
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں اختتام پذیرہوگیا۔۔کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ کوچز کے حتمی نام چيئرمين پی سی بی کو پيش کيئے جائيں گے۔
قذافی اسٹیڈیئم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہا کہ کوچ کے حوالے سے تین رکنی کمیٹی نے مشاورت مکمل کرنے کے بعد سات نام شارٹ لسٹ کردیئے ہیں جن میں ايک ہيڈ کوچ، فیلڈنگ اوربالنگ کوچ کے نام شامل ہيں۔۔انتخاب عالم نے مزید کہا کہ کوچز سے معاہدہ دو سال کے ليئے کيا جائے گا جبکہ کسی امیدوار کا انٹرویو کئے جانے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر کہا گيا توانٹرویو ضرورکيا جائے گا۔۔انتخاب عالم نے بتایا کہ کوچز کے ليئے تیس درخواستيں موصول ہوئي تھیں۔