اسٹاف رپورٹ
چٹاگانگ: چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے کھیل کے اختتام پر ۔۔ چار وکٹوں پر ایک سو چونتیس رنز بنالیے ۔۔ اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید تین سو پچیس رنز درکار ہيں۔
چٹاگانگ ٹیسٹ کا تیسرا دن ۔۔ یونس خان کے نام رہا جنہوں نے بنگلہ دیشی بولرز کو تگنی کا ناچ نچاتے۔۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی تیسری ڈبل سینچری مکمل کرلی ۔۔ وہ ۔۔ دوسورنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔۔ ان کا ساتھ ۔۔ اسد شفیق نے دیا۔۔ جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سینچری مکمل کی ۔۔ وہ ایک سو چار رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔۔ پاکستان نے اپنی اننگز۔۔ پانچ سو چورانوے رنز پانچ وکٹ کے نقصان پر ۔۔ ڈیکلئر کرکے چار سو انسٹھ رنز کی سبقت حاصل کی ۔کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پرچار وکٹوں پر ایک سو چونتیس رنز بنالیے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید تین سو پچیس رنز درکار ہے ۔شکیب الحسن اور ناظم الدین اکتالیس اکتالیس رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ۔پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ ،سعید اجمل ،عبدالرحمان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ سماء