Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

آصف، سلمان کا سزا پاکستان میں کاٹنے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹر

لندن : اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانیہ میں سزا بھگتنے والے پاکستانی کرکٹرز نے اپنی سزا پاکستان میں کاٹنے کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا  ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد آصف ۔۔ اور سلمان بٹ نے اپنے وکلاء کو پاکستان منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 دونوں کرکٹرز کی جانب سے موقف اختیار کیا جائے گا کہ انہیں برطانوی جیل میں موجود خطرناک قیدیوں سے خطرہ ہے لٰہذا انہیں سزا کاٹنے کے لئے پاکستان منتقل کیا جائے۔

 درخواست آٹھ ہفتوں میں داخل کی جائے گی، اسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ ڈھائی سال اور محمد آصف ایک سال کی سزا بھگت رہے ییں۔ سماٴ

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube