اسٹاف رپورٹ
لندن: ورلڈ نمبر ون سربیا کے نواک جکووچ نے سال کے اختتامی ماسٹر سیریز ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنا افتتاحی میچ جیت لیا۔
لندن میں دنیا کے ٹاپ ایٹ ٹینس پلیئرز کے درمیان راؤنڈ روبن لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز میں ورلڈ نمبر ون سربیا کے نوواک جکووچ نے جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیج کو ہرادیا۔
گروپ اے میں شامل جکووچ پہلا سیٹ تین چھ سے ہار گئے۔ تاہم اگلے دونوں سیٹ انہوں نے چھ تین اور سات چھ سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔
میچ سےپہلے سابق ورلڈ نمبرون سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو اے ٹی پی اسٹیفین ایڈبرگ اسپورٹس مین شپ ایوارڈ کی ٹرافی پیش کی گئی۔ یہ آٹھ سال میں ساتواں موقع ہے جب فیڈرر نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔سماء/ایجنسیز