Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پاکستانی لڑکی نے کراٹے میں سونے کا تمغہ جیت لیا

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ

پشاور: بھارت ميں جاري پہلے ساوتھ ايشيئن کراٹے چمپيئن شپ ميں بينش اکبر نے پچاس کے جي ميں پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ حاصل کرليا۔

کراٹے ٹيم کے کوچ خالد نور نے سماء کو بتايا کہ بھارتي شہر دلي ميں جاري پہلي سائوتھ ايشيئن کراٹے چمپيئن شپ ميں پاکستان کے کھلاڑي قومي پرچم سربلند کئے ہوئے ہيں ۔

خواتين کے پچاس کلو گرام کيٹگري ميں بينش اکبر نے ملک کے لئے پہلا سونے کا تمغہ حاصل کيا۔

مردوں کے ٹيم ايونٹ ميں باز محمد،جواد اور عبدالخالق نےچاندي کا تمغہ جيتا جبکہ کلثوم، بينش اکبر اور عظمٰي اصغر پر مشتمل ٹيم نے خواتين ايونٹ ميں ملک کے لئے کانسي کا تمغہ حاصل کيا۔

پاکستان کراٹے فيڈريشن کے صدر محمد جہانگير نے کھلاڑيوں کو مبارکباد دي اور اس توقع کا اظہار کيا کہ ديگر کيٹگري ميں بھي کھلاڑي بہترين کارکردگي کا مظاہرہ کريں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube