Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

آسٹریلوی کھلاڑی نے موٹو جی پی پریکٹس ریس اپنے نام کرلی

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2011 | Last Updated: 11 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2011 | Last Updated: 11 years ago

اسٹاف رپورٹ

انڈیانہ : آسٹریلیا کے کیسی اسٹونرنے امریکن موٹوجی پی کی پہلی پریکٹس ریس جیت لی۔ انہوں نے سیزن کا تیز ترین ٹائم کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔

ورلڈ موٹر بائیک گراں پری پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آسٹریلیا کے کیسی اسٹونر نے انڈیانہ میں ہونے والی انڈیانہ پولیس موٹر اسپیڈوے میں شرکت کر کے موٹو جی پی پریکٹس ریس جیت لی۔

امریکا میں  ہوئی امریکن موٹو جی پی کی ریس میں انہوں نے نئے تعمیر شدہ ریس ٹریک پر اپنی اسپیڈ اور کنٹرول کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ ان کے حریفوں ٹیم یاہاما کے بین اسپائز ، اٹلی کے ڈینی پیڈروسا اور موجودہ ورلڈ چیمپئین اسپین کے ہور ہے لورینزو نے ان سے آگے نکلنے اور ریس جیتنے کی بھر پور کوشش کی۔

لیکن کیسی اسٹونر کے آگے کسی کی نہ چلی ۔ انہوں نے سیزن کا تیز ترین ٹائم کا ریکارڈ قائم کرتے ریس اپنے نام کرلی ۔

ان کا ٹائم ایک منٹ چالیس اعشاریہ سات دو سیکنڈ رہا۔ سماء / ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube