اداکارہ عروہ حسین آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں اس موقع پران کے شوہرگلوکارواداکار فرحان سعید نے ایک خاص ویڈیو شیئرکی ہے۔
انسٹا گرام پرعروہ کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مداحوں کیلئے فرحان کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں رومانوی بھارتی گانا گا رہے ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں فرحان نے لکھا کہ دیکھیں عروہ میرے ساتھ کیسے گانا گاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم دونوں اکثر ایسا کرتے ہیں۔
فرحان نے ہیپی برتھ ڈے بے بی کہتے ہوئے عروہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔