کرکٹ ورلڈ کپ کے بخار میں سبھی مبتلا ہیں، میگا ایونٹ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اورسبھی پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ شاہین ٹرافی اپنے نام کرلیں۔ اداکارہ اقراء عزیز، ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر نے اسی حوالے سے اپنے اپنے انسٹا گرام پر ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ شائقین کرکٹ اور پاکستانی ٹیم کیلئے خصوصی پیغام دے رہے ہیں۔ تینوں کی ٹیگ لائن ’’ دھنا دھن گرین ‘‘ ہے۔