ملتان پوليس کيلئے فیس بک پر لگا دی گئی ہے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
سی پی او ملتان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پولیس افسران اور ملازمین کے فیس بک استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اچھا اقدام ہے دیگر اداروں میں بھی ایسا ہونا چاہیے تاکہ یہ لوگ شہریوں کی اچھے سے خدمت کرسکیں۔
فیس بک ان انسٹال کرنے پر محافظ مایوسی کا شکار نظر آئے کہتے ہیں دکھ تو ہے لیکن کیا کریں، افسران کا حکم تو ماننا ہے جبکہ کچھ محافظوں کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی نہیں کرتے تھے استعمال ڈیوٹی ٹائم میں اور اب بھی نہیں کریں گے۔
محکمہ پولیس کے اس اقدام سے پولیس سوشل میڈیا کا استعمال چھوڑ کر جرائم کی روک تھام کرے گی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔