معروف اداکار فواد خان کی اہلیہ کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
خاندان کی شادی میں موجود فواد اور صدف ایک دوسرے کے ہمراہ چاند سورج کی جوڑی لگ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی عوام کی جانب سے دونوں کی تصاویر کو خوب سراہا گیا ہے۔
شادی کی تقریب گزشتہ ہفتے لاہور میں ہوئی۔ جس میں صد ف نے چولی اور گھاگھرا پہنا ہوا تھا، جو خود صدف کے تیار کردہ برینڈ کا حصہ تھا۔
شادی میں اہلیہ کے ہمراہ فواد نے ہلکے سرمئی کلر کی واسکٹ اور سفید شلوار قمیض زیب تن کیا تھا۔
مداح جلد نے فواد کو نئی آنے والی فلم مولا جٹ میں ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کے ہمراہ دیکھیں گے۔