مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید ایک ٹویٹ کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئیں۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر لیگی رہنما کا جذبہ جاگا تو انہوں نے ٹوئٹر پر فاطمہ جناح کو خراج تحسین پیش کیا لیکن ساتھ میں ایک گڑبڑ بھی کردی۔ قائد اعظم کی بہن کا موازنہ مریم نواز شریف سے کر تے ہوئے انہیں رول ماڈل قرار دیا۔ صارفین نے اس ٹویٹ پر مائزہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ دیکھیے یہ رپورٹ