Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ

SAMAA | - Posted: May 6, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 6, 2017 | Last Updated: 5 years ago

BELCHATOW POLAND - MAY 02 2013: Modern white keyboard with colored social network buttons.

جکارتہ : انڈونیشیا میں سماجی میل جول کی ویب سائٹس کے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا گزشتہ سال ٹویٹر استعمال کرنے والے پانچویں اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے ۔

ٹویٹر کے جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا سے وابستہ شاخ کے صدر ڈوی آرڈیان سیاہ نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا کا شمار اس وقت ٹویٹر استعمال کرنے والے 5 ویں اہم ملک کے طور پر ہوتا ہے جہاں 77 فیصد اکاونٹس اس وقت فعال ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک میں 24.3 ملین صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے، اس وقت ٹویٹر کے استعمال میں امریکہ پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube