Methi Pulao

June 13, 2015
 

methi_pulao

اجزاء:
چاول آدھا کلو، پیاز دو عدد، پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ٹماٹر دو عدد، سبز مرچیں (لمبائی میں کٹی ہوئی) آٹھ عدد، میتھی کٹی ہوئی دو پیالی، ہرا دھنیا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ، رائی ایک کھانے کا چمچ، پانی حسب ضرورت، مکھن دو کھانے کے چمچ، کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ۔

 

ترکیب:
چاولوں کو صاف کر کے دھو لیں اور پندرہ منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ دیگچی میں کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں رائی کے دانے کڑکڑائیں، کٹی پیاز ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ پیاز میں سبز مرچیں، ہلدی اور سرخ مرچ بھی شامل کر دیں۔ دو منٹ فرائی کر کے ٹماٹر بھی ڈال دیں۔ چاولوں کو احتیاط سے نتھار کر مصالحے میں ڈالیں، ایک منٹ فرائی کریں اور اس میں میتھی شامل کر کے نمک ڈال کر ہلائیں، حسب ضرورت پانی ڈال دیں۔ دیگچی کو ڈھکن سے آدھا ڈھک کر چولہے کی آنچ تیز کر دیں، جب چاولوں کا پانی خشک ہونے لگے تو آنچ بالکل دھیمی کر کے ڈھانک دیں۔ دس منٹ کے بعد چالوں کو الٹ پلٹ کر کے ہرا دھنیا اور مکھن ڈال کر دم پر لگا دیں۔ گرم گرم میتھی پلاؤ اچار اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

 
 
 
   

Namaz Timings


Fajr: 5:48
Sunrise: 7:09
Zuhr: 12:27
Asr: 16:09
Maghrib: 17:45
Isha: 7:07
Fajr: 5:28
Sunrise: 6:55
Zuhr: 11:58
Asr: 15:24
Maghrib: 17:01
Isha: 6:28
Fajr: 5:36
Sunrise: 7:06
Zuhr: 12:03
Asr: 15:23
Maghrib: 17:01
Isha: 6:30
Fajr: 5:43
Sunrise: 7:12
Zuhr: 12:09
Asr: 15:28
Maghrib: 17:06
Isha: 6:35
Fajr: 5:56
Sunrise: 7:21
Zuhr: 12:27
Asr: 15:57
Maghrib: 17:34
Isha: 6:59
 
 

AHADEES

 

DUA