Fruit Trifle

June 13, 2015
 

fruit-Trifle

اجزاء:
کارن فلور 3 کھانے کے چمچ، چینی 8 کھانے کے چمچ، دودھ 6 کپ، اسڑا بری ایسنس دو چائے کے چمچ، فلاور ایسنس آدھا چائے کا چمچ، خوردنی لال رنگ حسب ضرورت، اسٹرابری دس سے بارہ عدد، پائن ایپل سلائسز دس سے بارہ عدد، کیک پیس کرش کیا ہوا آدھا کپ، گارنش کرنے کے لئے جیلی۔

ترکیب:
4 کپ دودھ کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں، ایک کپ دودھ میں چینی، کارن فلور، اسٹرابری ایسنس، اور خوردنی لال رنگ ملائیں اور بیٹر سے اسے اچھی طرح مکس کر لیں، دودھ گرم ہو جائے تو چولہا آہستہ کر دیں اور مکس کئے ہوئے آمیزے کو آہستہ آہستہ دودھ میں ڈالتی جائیں، ساتھ ہی چمچ بھی چلاتی رہیں۔ اب اس میں فلور ایسنس ڈال کر 15 منٹ تک اسے دھیمی آنچ پر پکنے دیں تاکہ یہ اچھی طرح گاڑھا ہو جائے، اس کے بعد چولہا بدن کر دیں۔ شیشی کے باؤل میں کرش کیا ہوا کیک پیس بچائیں، اس پر آمیزے کی ایک تہہ پھیلا دیں، اوپر کٹی ہوئی اسٹرابری اور پائن ایپل ڈالیں اور باقی آمیزہ بھی ڈال دیں۔ اسٹرابری، پائن ایپل کے بچے ہوئے پیسز اور جیلی سے سجا کر فریج میں رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پیش کریں۔ اسٹرابری ایسنس کی جگہ ونیلا ایسنس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

 
 
 
   

Namaz Timings


Fajr: 5:48
Sunrise: 7:09
Zuhr: 12:27
Asr: 16:09
Maghrib: 17:45
Isha: 7:07
Fajr: 5:28
Sunrise: 6:55
Zuhr: 11:58
Asr: 15:24
Maghrib: 17:01
Isha: 6:28
Fajr: 5:36
Sunrise: 7:06
Zuhr: 12:03
Asr: 15:23
Maghrib: 17:01
Isha: 6:30
Fajr: 5:43
Sunrise: 7:12
Zuhr: 12:09
Asr: 15:28
Maghrib: 17:06
Isha: 6:35
Fajr: 5:56
Sunrise: 7:21
Zuhr: 12:27
Asr: 15:57
Maghrib: 17:34
Isha: 6:59
 
 

AHADEES

 

DUA