Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

تحریک انصاف بھی کراچی کی بربادی کی ذمہ دار ہے، مصطفیٰ کمال

SAMAA | - Posted: May 14, 2022 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: May 14, 2022 | Last Updated: 3 days ago
Mustafa Kamal On MQM KHI Montage 10-10-REms

پاک سر زمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کی بربادی کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر بھی عائد ہوتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی شہر سب کوچلاتا ہے مگر40 برس سے شہر کو کوئی نہیں چلارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ کراچی کو گوٹھ بنادے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پہلےدنیاکے12 تیزی سے ترقی کرنےوالوں میں شامل تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے۔

ایم کیوایم میں پی ایس پی رہنماؤں کی شمولیت پر مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ہماری پارٹی میں کب دھوکاہوگیا،جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کو ہماری پارٹی میں سال 2018 کے بعد کب دیکھا تھا۔

انھوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ جو ان کے پاس ہے وہ امربالمعروف پر ہے اور جو ہماری پارٹی میں نہیں ہے وہ جہنم میں جانے کے راستے پر ہے۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ کہاں سے لے کر آئیں جہاں پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی ایک رکن بھی موجود ہو، کیوں کہ وہ کسی کو بھی ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کوئی بھی ہو مگر فیصلے میں کروں گا۔ عمران خان کے ساتھ ایسا لاڈ پیار ہورہا ہے جیسے پہلے کسی کے ساتھ نہیں ہوا،اگر ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوا ہوتا تو ہم کسی نہ کسی جگہ پر ہوتے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube