Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

SAMAA | - Posted: May 13, 2022 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2022 | Last Updated: 4 days ago

کوٹری کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی۔

رحمان بابا ایکسپریس بولاری اور میٹنگ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، جس کے بعد ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے، جب کہ امدادی ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube