Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

الیکشن نہ کرائے تو سری لنکا جیسے حالات ہوسکتے ہیں،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: May 13, 2022 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2022 | Last Updated: 4 days ago

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ملک میں الیکشن نہ کرائے گئے تو سری لنکا جیسی صورت حال ہوسکتی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر  نے چھٹی مرتبہ کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ان کا یہ بیان فوج کے اندر کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کا یہ کہنا کہ ایک وزیر نے مارشل لاء کی دھمکی دی ، ایک بھونڈا منذاق ہے۔

آصف زرداری، نواز شریف اور مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تینوں نے پاک فوج کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

ملکی معیشت کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بیٹھ رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر آدھے رہ گئے ہیں اور امریکی ڈالر 200 روپے کا ہونے جارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات میں ملک دیوالیہ بھی ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی تمام صورت حال کا ایک ہی حل ہے کہ عبوری حکومت قائم کی جائے اور نئے انتخابات کا جلد از جلد انعقاد کرایا جائے، دوسری صورت میں ملک میں سری لنکا جیسی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔ ایسا ہوا تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ ملک میں جھاڑو پھر جائے گا۔

ملک میں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھتی جارہی ہے ، گزشتہ 3 روز میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں جمعے کو ڈالر 193 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ کئی مقامات پر ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے، چند منی چینجر ڈالر 200 روپے تک فروخت کرررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube