سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کمانڈرز کے بارے میں تضحیک آمیز جملوں پر فوج میں تشویش ہے۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بات بہت دور تک پہنچ چکی ہے۔ مریم نواز نے گزشتہ دنوں بھی جنرل فیض حمید کا نام لیا، ان لوگوں نے 14 مرتبہ جنرل فیض حمید اور جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام لیا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فوج ہے کوئی رضاکاروں کا ادارہ نہیں ہے جن کے بارے میں ایسے جملے بولے جاتے ہیں جو دوہرانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج کی کوئی مجبوری نہیں ہے وہ صرف سمجھارہا ہے کہ معاملات ٹھیک رہیں اور ملک الیکشن کی طرف جائے ورنہ دوسری صورت میں نظریہ ضرورت دور نہیں ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکس چینج گررہا ہے جبکہ ڈالر 200 روپے کی طرف جارہا ہے اور حکومت بھی نہیں چل رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسوں میں کبھی کسی کا نام نہیں لیا بلکہ ہمیشہ یہ کہا کہ اس ملک کو فوج کی ضرورت ہے۔