Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

اداروں کو عمران خان نے سياست ميں گھسيٹا،مريم اورنگزيب

SAMAA | - Posted: May 8, 2022 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: May 8, 2022 | Last Updated: 1 week ago

وزيراطلاعات مريم اورنگزيب کا کہنا ہے کہ کہ اداروں کو ن ليگ نے نہيں عمران خان نے سياست ميں گھسيٹا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ جولائی ميں سازش ہورہی تھی، وہ چاہتے تھے آئی ايس آئی کے سربراہ دسمبر گزاريں۔

وزيراطلاعات کا کہنا تھا کہ اداروں ميں وہ افراد جو سياست کرنے کا شوق رکھتے ہيں وہ اپنے عہد کی خلاف ورزی کرتے ہيں۔ ڈی جی آئی ايس پی آر وضاحت دے چکے،سياست ميں نہ گھسيٹاجائے۔

مريم اورنگزيب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4سال اقتدار میں الزامات لگاتے رہے، آج کی تقریرمیں بھی عمران خان نےغلاظت بھری زبان بولی، شہبازشریف کا وزیراعظم بننے کا بخار آپ پر چھایا ہوا ہے۔ کوئی چورہےتوعمران خان تم چورہو۔

انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف کشکول توڑکردوست ملکوں کےپاس گئے، ہمیں بھیک نہیں پاکستان کےعوام کیلئے منصوبے چاہئیں، تم کون سامنصوبہ لائے تھے جس سے امریکا کو خوف تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فرح گوگی نے پنجاب کے صوبے کو دونوں ہاتھوں سےلوٹا، فرح گوگی تحریک کے ذریعے تم توجہ نہیں ہٹاسکتے۔

وزيراطلاعات کا کہنا تھا کہ 4 سال اپوزیشن اور میڈیاکی زبان بندی کی گئی، کئی پروگرامز بند کئے گیے،صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں، صحافیوں کےلیے جو کچھ ہوسکا کرینگے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube