لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مختلف ادوار میں مختلف پارٹیوں کے جلسے منعقد ہوئے ہیں، تاہم جلسوں کے بعد صورت حال تقریبا ایک جیسی ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ ٹوٹی شاخیں، مرجھائے ہوئے پتے، مسلے ہوئے پھول۔ جلسوں کے باعث خمیازہ باغ اور مالیوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ لاہور سے شاہین مشعال بتا رہی ہیں کہ برسوں میں لگائے ہوئے پودے کیسے لمحوں میں وقتی سیاست کی نظر ہوجاتے ہیں۔