چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں بھارت میں پھیلتے شدت پسند ہندوتوا نظریے اور اُس کے تباہ کن اثرات ، دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹویٹر پر عمران خان کے ہمراہ الہان عمر کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں اسلامو فوبیا اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ الہان عمر نے عمران خان اور عالمی سطح پر اسلام فوبیا کے خلاف ان کے موقف اور کام کو سراہا۔ ملاقات میں عمران خان نے الہان عمر کے ان مسائل پر جرات مندانہ اور اصولی موقف کو سراہا۔
US Congresswoman Ilhan Omar called on Chairman PTI in Bani Gala. They discussed Islamophobia & related issues. @Ilhan expressed her admiration for @ImranKhanPTI & his position on & work against Islamophobia globally. IK appreciated her courageous & principled position on issues. pic.twitter.com/m3kPa2poYx
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 20, 2022
قبل ازیں رکن امریکی کانگریس الہان عمر نے صدرمملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کےتعمیری روابط خطےمیں امن وترقی کوفروغ دیں گے۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تبادلوں سے ممالک کے درمیان افہام وتفہیم میں بہتری آئے گی۔ کہا بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کیخلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی رکن کانگریس الہان عبداللہ پاکستان میں قیام کے دوران وہ آزاد کشمیر کا بھی دورہ کریں گی۔ الہان عمر بدھ کو اسلام آباد پہنچیں تھیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے حکام نے الہان عمر کا استقبال کیا۔
الہان عمر کا تعلق ڈیوکریٹک پارٹی سے ہے وہ ریاست منی سوٹا سے رکن کانگریس ہیں اور کانگریس کی دو مسلمان ارکان میں سے ایک ہیں۔ وہ 2018 میں رکن کانگریس منتخب ہوئی تھیں۔