Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

شادی نہ کروانےپر دلبرداشتہ نوجوان نے عامل کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2022 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2022 | Last Updated: 1 month ago

 

گوجرانوالہ میں نوجوان نے عامل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے عامل کو پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے پیسے دیے تھے،کام نہ ہونے پر قتل کردیا۔

چلہ کاٹا، عمل کیلئے پیسے دیے مگر محبوبہ کی شادی کسی اور سے ہوگئی۔ ایمن آباد میں بپھرے نوجوان نے عامل کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے عامل کو عمل کرنے کیلئے 25 ہزار دیے تھے مگر مراد پوری نہ ہوئی۔ جس کا ملزم کو رنج تھا۔ سی پی او حمادعابد کا کہنا ہے کہ مقتول تعویز کرتا تھا ملزم نے اسکو پسند کی شادی کیلئے پیسے دیے تھے۔

ذرائع کے مطابق مقتول عمران اور ملزم اعجاز محلہ دار تھے، اہل علاقہ بھی واقعہ پر رنجیدہ ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اتنی سی چھوٹی بات پر کسی کو قتل کرنا بہت زیادتی ہے۔

ایمن آباد پولیس نے موبائل لوکیشن کے ذریعے ملزم اعجاز کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube