Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

مولانا فضل الرحمان نے فوری انتخابات کا مطالبہ کردیا

SAMAA | - Posted: Apr 18, 2022 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Apr 18, 2022 | Last Updated: 4 weeks ago

سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ عمران خان کو ہم نے رحصت کردیا مگر اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا جے یو آئی کا مؤقف نہیں ہمیں اب بھی فوری طور پر الیکشن چاہئے۔

اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ذمہ داری ہے، انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں، موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کر لیں ۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری اصطلاحات ہونی چاہئے مگر مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے، اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا ہمارا موقف نہیں ہے، نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے ہے۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما خواجہ آصف نے بھی فوری انتخاب کی تجويز ديدی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کو کسی وقت نئے مینڈیٹ کا بھی سوچنا چاہیے، فیصلہ عوام میں دے دینا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لازمی ہونے چاہیئں، عوامی مینڈیٹ ہی اس صورت حال کا حل ہے ۔ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube