Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

تحریک انصاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز کل پشاور سے ہوگا

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2022 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2022 | Last Updated: 1 month ago

عدم اعتماد کے بعد سابق وزير اعظم عوام ميں جانے کيلئے بيتاب،پی ٹی آئی نے پشاور سے رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرديا۔ پارٹی کی  کور کميٹی اجلاس ميں پارليمنٹ کے اندراور باہر کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی۔

عمران خان کی زيرصدارت پارٹی کی کور کميٹی اجلاس ميں بطوراپوزیشن پارٹی حکمت عملی طےکی گئی،فيصلہ ہوا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر کردار ادا کيا جائے گا۔

اجلاس ميں پُرامن احتجاج سے متعلق مشاورت کے علاوہ پارٹی کی تنظیم سازی بھی جلد مکمل کرنے پراتفاق کياگيا،آئندہ انتخابات کےلئے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کرنے کی ہدايت بھی دی گئی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلئ اقتدار کی ایک بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان دوبارہ 1940میں واپس چلاگیا ہے،1940 والی جدوجہد عوام کو دوبارہ کرنا پڑے گی، عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسمبلیوں سے مستعفی ہونا چاہیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube