Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

عمران خان عدلیہ کےخلاف شرمناک مہم چلا رہے ہیں،احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2022 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2022 | Last Updated: 1 month ago

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھاجائے گا جبکہ اپریل کو جوآئین شکنی ہوئی وہ بھی سیاہ الفاظ میں لکھی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے الزام لگایا کہ عمران خان عدلیہ کے خلاف شرمناک مہم چلارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  سپريم کورٹ کے فيصلے سے روپيہ مستحکم ہوا ہے، ڈالرکےمقابلےمیں روپیہ191کراس کرچکا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ميں نہ مانوں کی تکرار نے آپ کو اور ملکی معيشت کو تباہ کيا، امید ہے عمران خان کل اپنی شکست تسلیم کرینگے۔ اب قومی اسمبلی نے تحريک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانی ہے، اميد ہے عمران خان اسپورٹس مين شپ کا مظاہرہ کريں گے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اپوزيشن کی اکثريت سياسی جماعتوں پر مبنی ہے ، کل پرامن طريقے سےاسمبلی جائيں گے۔ ہماری سياسی نظريات الگ ليکن ہماری شناخت پاکستان ہے۔ جس ملک میں آئین بےوقعت ہو وہ تباہ ہوتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام آبادہائيکورٹ نے پيکا قانون کو مسترد کيا ہے، اس آرڈيننس کے بعد حکومت نے مخالفين کو جيلوں ميں ڈالا، حکومت اپنےمخالفين کي زبان کو بند کرانا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اکيلی ہے اورملک کی سياسي جماعتيں الگ کھڑی ہيں ، تحریک انصاف کی نقصان دہ پاليسی کے باعث اتحادی بھی الگ ہوگئے ، عمران خان نے غداری کارڈ کھيل کرخارجہ پاليسی سے کھيلا ہے، ملکی مفادکوداؤ پرلگانے والوں کوبے نقاب کيا جائےگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سپريم کورٹ کے فيصلے کے بعدسپرائز کی گنجائش نہيں ، سپريم کورٹ کے مقررہ وقت ميں اسپيکر رائے شماری کرائے ، کسی نے رکاوٹ ڈالی تو وہ توہين عدالت کا مرتکب ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube