Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی:درجہ حرارت40ڈگری سےمتجاوز ہونے کی پیش گوئی

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2022 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2022 | Last Updated: 1 month ago

Heat-Wave

محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کراچی کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دن میں 10 بجے شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

جمعرات کی صبح تقریبا 11 بجے شہر میں گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شمال مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 3 سے 5 ناٹیکل مائیل تھی۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز نے بتایا تھا کہ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گرم نہیں ہوگا اور رمضان کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Karachi weather,Met office,Karachi temperature,Heat wave,
 
 
Facebook Twitter Youtube