Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اتوار کو عدالتيں نہيں لگنی چاہئيں ،فواد چوہدری

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2022 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2022 | Last Updated: 1 month ago

وفاقی وزيراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتوار کو عدالتيں نہيں لگنی چاہئيں۔ سياسی فيصلے عدالتوں ميں نہيں ہوتے۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی غيرقانونی اورغيرآئينی قدم نہيں اٹھايا، عبوری حکومت کيلئے شہبازشريف کو خط لکھ رہے ہيں، 90 روز بعد انتخابات ہوں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نےکل کیلئے نوٹس جاری کیے ہیں، ہمیں بھی اپنے کیسز عدالت کے سامنے رکھنے کا موقع ملےگا، عدالت کو  اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ کو  چیلنج کرے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ رولنگ میں وجہ لکھی گئی ہے کہ کیسے آرٹیکل 5  لاگو کیا گیا، ان کی آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں، ایک سیاسی جماعت سینہ تان کر میدان میں نکلی ہےکہ آئیں الیکشن لڑیں، عوام فیصلہ کریں گے، عدالتیں فیصلہ نہیں کرتیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ فوج کا پارليمنٹ کے معاملات سے تعلق نہيں، سب کچھ آئين کے مطابق کيا،مارشل لاء کيوں لگے گا، سياسی فيصلے عدالتوں ميں نہيں ہوتے ۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزيشن کے چہرے کيوں اترے ہوئے ہيں وہ انتخابات کی تياری کريں۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد وزيراعظم نے اسمبلی تحليل کی، حکومت ہماری گئی ہے،اپوزيشن کے چہرے کيوں لٹکے ہوئے ہيں۔ اپوزيشن والے شيربن کرانتخابات کی تياری کريں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube