Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

نوازشریف اور ترین گروپ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2022 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2022 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان مسلم لیگ ن اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان پنجاب اور مرکز میں ایڈ جسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف اور سربراہ ترین گروپ جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جہانگیرترین نے یقین دہانی کرائی ہے کی ترین گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا۔

نوازشریف نے سیاسی معاملات پر جہانگیرترین کیساتھ ملاقات کے لیے اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپ دیا جبکہ اس سلسلے میں جہانگیر ترین گروپ اور ن لیگ کے سنئیر رہنماوں کی پاکستان میں جلد ملاقات کا امکان ہے جس میں سیاسی اتحاد کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود ن لیگ کی سینئر قیادت کو لندن سے ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔

اس سے قبل علیم خان گروپ نے بھی  (ق) لیگ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ ترجمان علیم خان گروپ میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہیٰ کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے 4سال ایک بے ایمان شخص عثمان بزدار کو مسلط رکھا اور اب پرویز  الہی کو نامزد کردیا۔

علیم خان گروپ نے سوال اٹھایا کہ وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا، کیا اُن میں سے 184 ارکان میں سے ایک بھی وزیراعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟۔ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویزالہیٰ کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube