Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

مونس الہیٰ اور پرویز الہیٰ وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2022 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2022 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہیٰ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

ملاقات میں ملک کے موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو ہوگی۔ جب کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا اور ان کی جگہ چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری اور (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کے مابین دوبارہ رابطے کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی کے بعد آصف زرداری نے رات گئے قریبی شخصیت کو چوہدری برادران کے گھر بھیجا تھا۔ تاہم کسی سطح پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

فرخ حبیب

اس سے قبل وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات ہوئی، ملاقات میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ ق لیگ کی جانب سے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے فیصلہ کر لیا ہے۔

پرویز الہیٰ

ملاقات کا متعلق پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وزيراعظم سے کہا ہے کہ بطور اتحادی آپ کے ساتھ کھڑے ہيں، جب کہ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ وزيراعظم نے متحدہ قومی موؤمنٹ (ايم کيو ايم) سميت ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک بھی ديا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube