Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ق لیگ کے طارق بشیرچیمہ کاوزیراعظم کیخلاف ووٹ دینے کااعلان

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2022 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2022 | Last Updated: 2 months ago

ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے وفاقی وزارت سے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نمائندہ سماء عباس شبیر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا، ان کا استعفیٰ خود دیکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے چوہدری شجاعت کو بتایا کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم کیخلاف ووٹ دیں گے۔

سماء ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے بتایا کہ میں نے وزارت سے اپنا استعفیٰ دیدیا ہے۔

سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، اپنا استعفیٰ دیدیا ہے، تھوڑی دیر میں تفصیلی بیان جاری کروں گا۔

طارق بشیر چیمہ نے اپنی پارٹی کی پالیسیوں پر تحفظات کا کھلے عام اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ق لیگ نے حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر حمایت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube