Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

انشا اللہ آرمی چیف اپنا وقت پورا کریں گے،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2022 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2022 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر دوٹوک لہجے میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا۔ انشا اللہ آرمی چیف اپنا وقت پورا کریں گے۔

اسلام آباد میں وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آرمی چیف وقت پورا کرینگے، وقت آنے پر فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی کہیں نہیں جا رہا۔ بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو طعنے دینے والوں کو یاد نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) خود جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) کے گیٹ نمبر 4 کی پیدائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بات کریں گے کہ تو پھر بات بہت دور تک نکلے گی۔ میں جب ان کے ساتھ تھا تو سابق آئی ایس آئی سربراہ حمید گلُ مرحوم سے الیکشن کا ٹکٹ لیا تھا۔ حمید گل نواز شریف کے ٹکٹ دیا کرتا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے برطرف وزیراعظم نواز شریف کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف کی آج تک کسی آرمی چیف سے نہیں بنی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube