Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ویڈیو:تیز دھوپ نے شہبازشریف کو پریشان کردیا

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2022 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2022 | Last Updated: 2 months ago

قومی اسمبلی کا اجلاس برخاست ہوا تو اراکین پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کیلئے پہنچ گئے۔ مگر ستم در ستم یہ کہ آج شہر اقتدار کے موسم نے بھی ساتھ نہ دیا۔ اراکین پارلیمنٹ کے باہر سورج کی تپتی دھوپ سے بچنے کے جتن کرتے رہے۔ تاہم اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب شہباز شریف دھوپ کی شدت برداشت نہ کرسکے۔ پہلے کاغذ کا سہارا لیا، اس سے بھی فائدہ نہ ہوا تو، ٹوپی منگوا لی، مگر یہ بھی میاں آفتاب کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، جس پر میاں شہباز شریف نے چھتری کی مدد لی۔ صرف یہ ہی نہیں دھوپ سے بچنے کیلئے دیگر اپوزیشن ارکان نے بھی چھتری کا سہارا لیا اور بعد ازاں شہباز شریف بلاول کو بھی چھتری کے سائے تلے لے آئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube